واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

103

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

پیر کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 79 ہزار100کیوسک اور اخراج 78 ہزار300کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد20ہزار700کیوسک اور اخراج20ہزار 700کیوسک، خیرآباد پل پرپانی کی آمد66ہزار300کیوسک، اخراج66ہزار300کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد20ہزارکیوسک اور اخراج 26 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد25ہزار600کیوسک اور اخراج4ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1550.00 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.827 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1191.05 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.791 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح648.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.247ملین ایکڑ فٹ ہے۔