واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ

157
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔ جمعہ کوجاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار 200کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 1 ہزار500کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 83 ہزار800 کیوسک اور اخراج 83 ہزار800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ 58 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ 58 ہزار 800کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34ہزار700کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 99 ہزار600کیوسک اور اخراج 73 ہزار کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1531,00 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.696 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1203فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.498 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.112 ملین ایکڑ فٹ ہے۔