واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

184
Rivers and reservoirs

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 30 ہزار 300کیوسک اور اخراج 3 لاکھ2 ہزار600کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 80 ہزار400 کوسک اور اخراج 80 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 3 لاکھ 69 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 3 لاکھ69 ہزار 400کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد33ہزار100کیوسک اور اخراج10 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 88 ہزار100کیوسک اور اخراج 60 ہزارکیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1538.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.081 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1206فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.695 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.00 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.026 ملین ایکڑ فٹ ہے۔