واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

147
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔20جنوری (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔ پیر کو جاری اعدادوشمارکے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 14 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 800 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 100 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 4ہزار 500کیوسک اور اخراج 4 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1477.54 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.156 ملین ایکڑ فٹ ہے۔منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1136.35 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.214ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 641.60 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.055 ملین ایکڑ فٹ ہے۔