واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

49
Water situation
Water situation

اسلام آباد۔15نومبر (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

منگل کو جاری کر دہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 28 ہزار700کیوسک اور اخراج 38 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد11ہزار200کیوسک اور اخراج11ہزار 72کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد21ہزارکیوسک، اخراج21ہزارکیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد11ہزار800کیوسک اور اخراج 25 ہزارکیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد8ہزار400کیوسک اور اخراج2ہزار کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1520.45 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.207 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1146.40 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.639 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح642.90 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.076ملین ایکڑ فٹ ہے۔