اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 22 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 55 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 200 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 18 ہزار 600 کیوسک اور اخرج 18 ہزار 600 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 27 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی آمد 6 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 ہزار 500 کیوسک ہے۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 62 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 57 ہزار کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 55 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 56 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 51 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 45 ہزار 400 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 44 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 36 ہزار 900 کیوسک، سکھرمیں پانی کی آمد 33 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار 200 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 6 ہزار کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد 5 ہزار 500 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ہے۔