اسلام آباد۔22دسمبر (اے پی پی):واپڈا کی جانب سے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 16 ہزار 700 کیوسک اور اخرج 25 ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار کیوسک اور اخراج 11 ہزار کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 16 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 16 ہزار 100 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 25 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 5 ہزار 300کیوسک اور اخراج ایک ہزار 700 کیوسک ہے۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 41 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 37 ہزار 200 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 30 ہزار کیوسک اوراخراج 33 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک اور اخراج 26 ہزار 900 کیوسک،گدو میں پانی کی آمد 30 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 24 ہزار 600 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 500 کیوسک،
کوٹری میں پانی کی آمد 5 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 700 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد 3 ہزار 800 کیوسک اور اخراج صفرکیوسک ہے۔