اسلام آباد۔13اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 200 کیوسک اور اخرج 52 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 28 ہزار 100 کیوسک اور اخرج 28 ہزار 100 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 8 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 14 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 400 کیوسک ہے۔
جناح بیراج میں پانی کی آمد 66 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 59 ہزار 800 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 81ہزار 900 کیوسک اوراخراج 70 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 72ہزار 200 کیوسک اور اخراج 66 ہزار کیوسک،گدو میں پانی کی آمد64 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 56 ہزار 100 کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 53 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 500 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 24 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 100 کیوسک،تریموں میں پانی کی آمد 17 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 200 کیوسک، پنجند میں پانی کی آمد 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ہے۔