واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ

60
water inflow and outflow
water inflow and outflow

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد34 ہزار500 کیوسک اور اخراج 42 ہزار کیوسک ہے، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار300 کیوسک اور اخراج 15 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 16 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 16 ہزار300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 300کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک ہے جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 100کیوسک اور اخراج 6 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1535.27 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.931 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1197.35 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 642.80 فٹ ہے جبکہ بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.081 ملین ایکڑ فٹ ہے۔