واپڈا کی دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال بارے رپورٹ جاری

90
Wapda

اسلام آباد۔28اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد32 ہزار500 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک ہے ،

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 11 ہزار700 کیوسک اور اخراج 11 ہزار700کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 19 ہزار200 کیوسک اور اخراج 19 ہزار200 کیوسک ،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 6 ہزار 300کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 100کیوسک اور اخراج 3 ہزار 500 کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1531.59 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.729 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1191.10 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.716 ملین ایکڑ فٹ ہے۔چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 643.20 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.091 ملین ایکڑ فٹ ہے۔