اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):واپڈا نے مختلف دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمدواخراج کے حوالے سے اعدادوشمارجاری کردیے ہیں۔ جمعرات کوجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2لاکھ 9ہزارکیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار700کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد46ہزارکیوسک اور اخراج46ہزار کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد30ہزارکیوسک اور اخراج 10 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد88ہزار200کیوسک اور اخراج62ہزار 300کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1398فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1543.70 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.466 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1166.70 فٹ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.508 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،بیراج میں پانی کی موجودہ سطح645.70 فٹ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145 ملین ایکڑ فٹ ہے۔