واپڈا کی دریائوں اور آبی ذخا ئر میں پانی کی تازہ صورتحال بارے رپورٹ جاری

لاہور۔25 فروری(اے پی پی )واپڈا نے منگل کے روز ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال درج ذیل ہے۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد23200 کیوسک …

لاہور۔25 فروری(اے پی پی )واپڈا نے منگل کے روز ملک کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی تازہ صورتحال پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال درج ذیل ہے۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد23200 کیوسک اور اخرج 40000 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پرآمد 10800 کیوسک اور اخراج 10800کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد15600 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک جبکہ چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10700 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد 52500 کیوسک اور اخراج 46500 کیوسک،چشمہ میں آمد51800 کیوسک اوراخراج 50000کیوسک، تونسہ میں آمد48700 کیوسک اور اخراج 35500 کیوسک، پنجند میںآمد15600 کیوسک، اور اخراج 10600 کیوسک، گدو میں آمد 43400 کیوسک اور اخراج 37800کیوسک ، سکھر میں پانی کی آمد34500کیوسک اور اخراج 7200 کیوسک اور کوٹری میں پانی کی آمد3400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1447.67فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.198 ملین ایکڑ فٹ رہا جبکہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1172.35 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.782 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.20 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.131 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت ہے ۔