28.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومعلاقائی خبریںواپڈا کی سپانسرشپ پر دیامر کے 10 طلبا ء کوکیڈٹ کالج تربیلا...

واپڈا کی سپانسرشپ پر دیامر کے 10 طلبا ء کوکیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ مل گیا ،ترجمان

- Advertisement -

لاہور۔14اپریل (اے پی پی):چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کی سماجی ذمہ داری کے تحت اہم اقدام کے طور پر دیامر کے 10 ہونہار طلبا ءکو واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا میں داخلہ مل گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین واپڈا نے دیامر کے طلبا کیلئے سالانہ 10 نشستیں مختص کی ہیں۔ پانچ سال کے دوران ان طلبا کے تعلیمی اخراجات بھی واپڈا خود ادا کرے گا، جس پر تقریباً تین کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ تحریری امتحان اور انٹرویو کے شفاف مرحلہ کے بعد، دیامر کے 10 ہونہار طلبا نے حصول تعلیم کیلئے واپڈا کیڈٹ کالج تربیلا جوائن کرلیا ہے۔

دیامر کے ان طلبا کو واپڈا کی جانب سے حاصل مفت سہولیات میں ٹیوشن فیس، بورڈنگ، رہائش، یونیفارم، اکیڈمک کٹس اور طبی سہولیات اور جامع تعلیمی اور ترقیاتی پروگرام شامل ہیں۔ واپڈا کی جانب سے دیامر کے ہونہار طلبا کیلئے یہ اقدام نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ اقدام اس بات کا غماز ہے کہ مالی مشکلات دیامر کے ہونہار طلبا کے روشن مستقبل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکیں گی۔ اس اقدام کی بدولت دیامر جیسے دورافتادہ علاقہ میں رہنے والے طلبا تعلیم کی جدید سہولیات سے استفادہ کرسکیں گے اور بہتر تعلیم کی بدولت انہیں روزگار کے اچھے مواقع میسر آئیں گے اور وہ اپنے خاندان، علاقہ اور ملک کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دیامر کے ہونہار طلبا کیلئے مذکورہ پروگرام کی سالانہ بنیاد پر تجدید ہوگی جس کی بدولت انہیں واپڈا کی جانب سے تعلیم و ترقی کے بہترین مواقع میسر آئیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581725

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں