واپڈ کی دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی بارے رپورٹ

61
دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

اسلام آباد۔2فروری (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔

اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 500 کیوسک اور اخرج 42 ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 13 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 13 ہزار 700 کیوسک، خیرآباد پل میں پانی کی آمد 19 ہزار 400 کیوسک اور اخرج 19 ہزار 400 کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 4 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 3ہزار 500 کیوسک اور اخراج 800 کیوسک ہے۔

جناح بیراج میں پانی کی آمد 54 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 800 کیوسک، چشمہ میں پانی کی آمد 59 ہزار 600 کیوسک اوراخراج 51 ہزار کیوسک، تونسہ میں پانی کی آمد 37 ہزار 300کیوسک اور اخراج 32 ہزار 800 کیوسک

،گدو میں پانی کی آمد 32 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 28 ہزار کیوسک، سکھر میں پانی کی آمد 22 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 800 کیوسک، کوٹری میں پانی کی آمد 10 ہزار کیوسک اور اخراج 700 کیوسک، تریموں میں پانی آمد 500 کیوسک اور اخراج صفر، پنجند میں پانی کی آمد 4 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800 کیوسک ہے۔