واہ ،اشتہاریوں کی پولیس پر فائرنگ،جوابی کارروائی سے ملزم ہلاک

62
Firing

راولپنڈی ۔16جنوری (اے پی پی):تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں اشتہاری مجرمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی،پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک ملزم گولی لگنے سے مارا گیا۔پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ہلاک ملزم کی شناخت بلال عرف مثل خان کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچنگ کی گئی۔ ہلاک ملزم بلال تھانہ صدر واہ کے قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ہے،ملزم وہیکلز چوری، منشیات، اقدام قتل اور سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،

ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او صدر واہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔