راولپنڈی۔19مئی (اے پی پی):واہ کینٹ میں عوام نے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پیر کو شاندار ریلی کا انعقاد کیا جس میں مختلف مکاتب فکر، سول سوسائٹی، طلبہ، تاجر برادری، علما کرام، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مسلم لیگ ن واہ کینٹ کے صدر/سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 13راجہ سرفراز اصغر نے کی۔
ریلی مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی بستی چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم، پاک فوج کے حق میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے راجہ سرفراز اصغر نے کہا کہ افواج پاکستان کے بہادر جوانوں اور افسروں نے جرات اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کردی۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر سیاسی اور فوجی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،
پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہماری بہادر افواج نے بھارت کو اسکے گھر میں جا کر شکست دی، ہماری بہادر افواج نے ہر شعبے میں بھارت کو مات دی ہے جسے صدیوں یاد رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598955