24.3 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںواہ کینٹ پولیس ، فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے...

واہ کینٹ پولیس ، فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے 2ملزمان گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔21جون (اے پی پی):واہ کینٹ پولیس نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق زیر حراست افراد نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر شہری کو نشانہ بنایا تھا۔

واقعہ کا مقدمہ 6 روز قبل درج کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ملزمان واردات کے بعد روپوش ہو گئے تھے تاہم واہ کینٹ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس سمیت تمام دستیاب ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگایا اور انہیں گرفتار کیا۔

- Advertisement -

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔

شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قانون شکن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں