27.7 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومعلاقائی خبریںواہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قاتل گرفتار

واہ کینٹ پولیس کی کارروائی، قاتل گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔10مئی (اے پی پی):واہ کینٹ پولیس نے سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ ہفتہ کو پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان نے چند روز قبل فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ پانچ روز قبل درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ہیومن انٹیلیجنس اور دیگر ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو تلاش کیا اور بالآخر کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے قتل کا اعتراف کر لیا جبکہ ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیر حراست افراد کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور انہیں جلد عدالت میں چالان کیا جائے گا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595417

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں