وبائی امراض اورقدرتی آفات کے دور میں دنیا کو نئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونا سیکھنا چاہیے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

227
وبائی امراض اورقدرتی آفات کے دور میں دنیا کو نئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونا سیکھنا چاہیے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اسلام آباد۔5جنوری (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وبائی امراض اورقدرتی آفات کے دور میں دنیا کو نئے زمینی حقائق سے ہم آہنگ ہونا سیکھنا چاہیے۔

جمعرات کو پاکستان میں چین کے سفیر نان رونگ کے چین کی جانب سے اس کی اینٹی پیڈیمک پالیسیوں کو مزید بہتربنانے کے لئے نئے اقدامات کے اعلان کے حوالے سے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وبائی امراض اور قدرتی آفات جیسی تباہیوں کو ترقی اور عوام سے عوام کی سطح کے تعلقات کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔