18.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومتقریبات یوم آ زادیوحید مراد کی 41 ویں برسی پر مداحوں اور میڈیا کا دلی...

وحید مراد کی 41 ویں برسی پر مداحوں اور میڈیا کا دلی خراج تحسین

- Advertisement -

اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):لیجنڈ اداکار وحید مراد ’’چاکلیٹ ہیرو‘‘ کی 41 ویں برسی پر میڈیا اور مداحوں نے انہیں دلی خراج تحسین پیش کیا۔شائقین نے پاکستانی سنیما میں ان کی نمایاں خدمات کو یاد کرتے ہوئے وحید مراد کی مشہور فلموں کے یادگار لمحات کو شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا، ان کی کرشماتی شخصیت اور ورسٹائل اداکاری کی تعریف بھی کی۔

میڈیا نے بھی خصوصی نشریات کے ذریعے ان کی برسی کے موقع پر پاکستان فلم انڈسٹری پر اثرات اور ان کے مداحوں کی لازوال محبت کو اجاگر کیا۔وحید مراد وہ 2 اکتوبر 1938 کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور پروڈیوسر اپنے والد نثار مراد کی قائم کردہ کمپنی میں شمولیت سے کیا۔1961 میں وحید مراد کی پہلی پروڈکشن "انسان بدلتا ہے”تھی جو بطور اداکار ان کی پہلی فلم ہٹ ثابت ہوئی اور انہوں نے اپنے انداز اور ڈائیلاگ ڈیلیوری سے بہت سے ہدایت کاروں اور پروڈیوسروں کو متاثر کیا۔

- Advertisement -

اس کے بعد انہوں نے "ہیرا اور پتھر” میں مرکزی کردار ادا کیا جس کے لیے انہیں نگار ایوارڈ بھی ملا۔ وحید مراد نے 124 فلموں میں کام کیا جن میں سے 38 بلیک اینڈ وائٹ اور 86 رنگین فلمیں تھیں۔ انہیں 32 باوقار فلمی ایوارڈز اور نومبر 2010 میں انہیں ادب اور فنون کے شعبوں میں نمایاں خدمات پر ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔ وحید مراد 23 نعمبر 1983 میں انتقال کر گئے اور لاہور میں سپرد خاک کئے گئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=528313

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں