وراثتی جماعتوں کے شہزادے، شہزادیاں یہ سمجھتے تھے کہ صرف بٹ کی کڑاہی کھا کر عمران خان جیسا جلسہ کر لیں گے،وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر کا ٹویٹ

106

اسلام آباد۔14دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ‏سمجھنے کی بات یہ ہے کہ لاہور میں تاریخی جلسوں کا باعث عمران خان کی کئی دہائیوں کی جدوجہد ، نوجوانوں کو شعور دینا اورشفاف اور ایماندار شخصیت کا مالک ہونا تھا۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار نے کہاکہ دوسری جانب وراثتی جماعتوں کے شہزادے، شہزادیاں یہ سمجھتے تھے کہ صرف بٹ کی کڑاہی کھا کر عمران خان جیسا جلسہ کر لیں گے۔