جنیوا ۔09 نومبر (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ورزش کرنے سے نفسیاتی عارضے کم ہو جاتے ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہفتے میں تین مرتبہ ورزش کرنے سے ڈپریشن کے عارضہ میں 16 فیصد کمی آ جاتی ہے جبکہ ہفتہ وار ہر اضافی جسمانی ورزش اس بیماری کے امکانات میں مزید کمی کا سبب بنتی ہے، پابندی سے کی جانے والی ورزش ڈپریشن کے ممکنہ مریضوں میں ایک ہی وقت میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے۔