ورلڈبنک کی اہداف کے حصول کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں کی تعریف

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) ورلڈبنک نے اہداف کے حصول کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں کو سراہا ہے جبکہ اس کیپراجیکٹ منیجمنٹ میں درجہ بندی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام خط میں ورلڈ بنک نے اہداف کے حصول کےلئے کامیابیوں پر پروگرام کی تحسین کی ہے۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے مشترکہ عملدرآمد سپورٹ مشن …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) ورلڈبنک نے اہداف کے حصول کےلئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی کامیابیوں کو سراہا ہے جبکہ اس کیپراجیکٹ منیجمنٹ میں درجہ بندی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔سیکرٹری بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام خط میں ورلڈ بنک نے اہداف کے حصول کےلئے کامیابیوں پر پروگرام کی تحسین کی ہے۔ حال ہی میں مکمل ہونے والے مشترکہ عملدرآمد سپورٹ مشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نے طے شدہ اہداف حاصل کئے ہیںجبکہ کچھ اہداف سے بڑھ کر بھی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply