ورلڈنمبرون ٹیم بننے سے کھلاڑیوں کو حوصلہ بلند، یشیا کپ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کوتینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا،سرفرازاحمد

67
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد

کراچی۔ 02 ستمبر (اے پی پی):قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمدنے کہا ہے کہ دنیا کی نمبر ون ٹیم بننے سے ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے،ایشیا کپ جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کوتمام ٹیموں کے خلاف کھیل کے تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا،

ان خیالات کا اظہارانہوں نے جنوبی افریقہ کے کراچی میں اعزازی قونصل جنرل مجیدبشیراحمد کی جانب سے پاک جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے اعزاز میں جنوبی افریقہ کے قونصل خانہ میں منعقدہ ظہرانہ میں شرکت کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کھیلے جانے والے پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کی نظریں مرکوز ہیں،ایشیا کپ میں قومی ٹیم جس انداز سے بھارت کیخلاف کھیلے ویسے ہی جذبے سے تمام ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہوگا،۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستانی ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے،فتح کیلئے کھلاڑیوں کو تینوں شعبوں میں عمدہ پرفارم کرنا ہو گا،

انہوں نے کہا کہ افغانستان کیخلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں،کھلاڑی جتنے رنز کریں گے اتنے ہی اچھا پرفارم کریں گے،ورلڈنمبر ون ٹیم بننے کے بعد کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ،امید ہے کہ ٹیم ورلڈکپ میں بھی بہتر پرفارم کرے گی۔