ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے انتخابات (کل) ہوں گے

141

اسلام آباد۔1دسمبر (اے پی پی):ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل (ڈبلیو بی سی سی )کے انتخابات (کل) پیر 2 دسمبر کو ہوں گے۔ ملتان میں ہونے والے ڈبلیو بی سی سی کے انتخابات میں 9 ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے، انتخابات میں شرکت کےلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے سیکرٹری جنرل اور بلائنڈ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ریمنڈ ماکسلی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی ممالک کے عہدے داران پاکستان میں ورلڈ کپ شرکت کےلئے موجود ہیں۔

بھارت نے ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کی، بھارت بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مہانتیش جی کے انتخابات میں ویڈیو لنک کے ذریعے شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ دومرتبہ ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر رہ چکے ہیں۔