ورلڈ بلائنڈ گیمز ، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

140
ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم

برمنگھم۔24اگست (اے پی پی):ورلڈ بلائنڈ گیمز میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے آخری رائونڈ کے میچ میں انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، پاکستان بلائنڈ ٹیم کی ایونٹ میں لگاتار چوتھی کامیابی ہے۔ برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 103 رنز سکور کئے ۔ پاکستان کی جانب سے شاہ زیب حیدر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 10 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کر لیا۔

کپتان نثار علی نے 35 اور مطیع اللہ نے 22 رنز سکور کئے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ ورلڈ بلائنڈ گیمز کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ جمعہ کو ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل معرکہ 26 اگست کو ایجبیسٹن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلا جائیگا ۔