لاہور۔18نومبر (اے پی پی):ورلڈ بنک کے وفد کی پیر کے روز یہاں پی ڈی ایم اے پنجاب کے آفس آمد،وفد میں بلال ملہب ابراہیم خان اور شبانہ کاظمی شامل تھے۔ وفد نے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن و ڈائریکٹر آپریشنز سے ملاقات کی ۔ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے وفد کو پی ڈی ایم اے پنجاب کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ علی عرفان کاٹھیا نے وفد کو بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر صوبہ کے تمام ولنرایبل اضلاع کی فلڈ میپنگ کی جا رہی ہے اورارلی وارننگ سسٹم کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وفد کو فلڈ سمولیشن ماڈل بارے بھی بریفنگ دی ۔
انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے پی ڈی ایم اے پنجاب تمام متعلقہ اداروں سے ملکر کام کر رہا ہے۔حکومت پنجاب کے اقدامات اور سمارٹ لاک ڈاون کے باعث سموگ میں خاطر خواہ کمی آئی ہے جبکہ صوبے بھر میں سموگ کا باعث بننے والی سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہے۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب کی پالیسیز خوش آئند ہیں،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے ۔وفد نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا۔