ورلڈ بینک اور پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے درمیان طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے کے لئے معاہدے کی یاداشت پر دستخط

109

پشاور۔ 17 نومبر (اے پی پی):ورلڈ بینک اور پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے درمیان طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق معاہدے پر ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر صاحب گل اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام اللہ نے دستخط کئے ۔اس موقع پر مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور و سیکرٹری صحت محمود اسلم بھی موجود تھے۔

پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اکرام الل کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے توسط سے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام والے اضلاع طبی عملے کو تربیت فراہم کرے گا ، معاہدے کی رو سے پشاور، نوشہرہ، ہری پور اور صوابی کے 190 مراکز صحت کے عملے کو سروس ڈلیوری بہتر بنانے پر تربیت دی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ طبی عملے کو میں ماں بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات، فیملی پلاننگ و دیگر اہم اُمور پر تربیت دی جائے گی ،ان طبی مراکز میں 4 ہزار سے زائد طبی عملے کی خدمات کی بہترین فراہمی پر تربیت ہوگی ، اسی طرح ان اضلاع میں کام کرنے والی ۴ ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بھی ان بنیادوں پر تربیت ہوگی۔