اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) مالی سال 2016ءکے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کو استحکام حاصل ہوا جس میں اگلے مالی سالوں 2017-18ءکے دوران تیزی کے ساتھ استحکام حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا انحصار ڈھانچہ جاتی اصلاحات، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبوں پر عملدآمد، صحت و تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری مضبوط انسانی وسائل پر ہے۔ یہ بات ورلڈ بینک کے سینئر افسر …
ورلڈ بینک کے سینئر افسر اینریک بلینکو ارماس کی صحافیوں کو بریفنگ
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) مالی سال 2016ءکے دوران پاکستان کی معاشی ترقی کو استحکام حاصل ہوا جس میں اگلے مالی سالوں 2017-18ءکے دوران تیزی کے ساتھ استحکام حاصل ہونے کا امکان ہے تاہم اس کا انحصار ڈھانچہ جاتی اصلاحات، چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبوں پر عملدآمد، صحت و تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری مضبوط انسانی وسائل پر ہے۔ یہ بات ورلڈ بینک کے سینئر افسر اینریک بلینکو ارماس نے پیر کو یہاں ایک صحافیوں کو بتائی۔ پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق بریفنگ کا اہتمام کنٹری اکنامسٹ میکرو اکنامکس اینڈ فسکل مینجمنٹ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اینریک بلینکو نے کہا کہ میکرو اقتصادی استحکام حاصل ہونے کے بعد حکومت کا ڈھانچہ جاتی اصلاحاتی پروگرام اطمینان بخش طریقہ سے پیشرفت کر رہا ہے اور اس سلسلہ میں مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔








