ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

110
ایشین تائیکوانڈو چیمپئن شپ

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر وسیم احمد جنجوعہ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 9 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں سے 6 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو کوچز جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔ ورلڈ تائیکوانڈو چیمپئن شپ آئندہ ماہ 12 سے 20 مئی تک انگلینڈ میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کےلئے تربیتی کیمپ میں سے باصلاحیت تین سے چار کھلاڑیوں کا انتخاب کر کے انہیں ایونٹ میں شرکت کےلئے بھجوائیں گے ۔