- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 7 جون (اے پی پی) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام ورلڈ جونیئر سکوائش چیمپیئن شپ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن عامر نواز کے مطابق تربیتی کیمپ میں 5 کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جن میں اسرار احمد، عباس شوکت، احسن ایاز، کاشف آصف اور مہران جاوید شامل ہیں اور انہیں کوچ جدید و اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=7976
- Advertisement -