29.9 C
Islamabad
اتوار, جون 1, 2025
ہومقومی خبریںورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی...

ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی تیاریاں جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی تیاریاں جاری ہے۔اتوار کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی مہم کا آغاز کر دیا گیا،مہم کے تحت تمام بڑے ریسٹورنٹس میں آگاہی سیمینار کروائے جا رہے ہیں۔ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی قیادت میں فوڈ سیفٹی ٹیم کا نجی ریسٹورنٹ میں آگاہی سیمنیار کا انعقاد کیا گیا ۔

انہوں نے اس موقع پر ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے فوڈ سٹینڈرڈز اور فوڈ سیفٹی کے حوالے سے سٹاف کو آگاہ کیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے ریسٹورنٹ کے کچن کا دورہ بھی کیا اور ریسٹورنٹ کی فوڈ کوالٹی کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے کے حوالے سے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی تیاریاں مکمل ہیں اور فوڈ سیفٹی مہم کے تحت تمام ریسٹورنٹس میں آگاہی سیمینار کروائے جائیں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603679

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں