اسلام آباد۔27اپریل (اے پی پی):ورلڈ لبرٹی فنانشل (ڈبلیو ایل ایف) اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس (ڈی ایف آئی) نے پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے ساتھ بلاک چین انوویشن کو تیز کرنے کے لیے ایک تاریخی لیٹر آف انٹینٹ (ایل او آئی) پر دستخط کیے ہیں۔ڈبلیو ایل ایف کے وفد جن میں زچرے فولک مین،مشرق وسطی کے لئے امریکہ کے خصوصی نمائندے سٹیو وٹکوف کے فرزند زچرے وٹکوف اور چیس ہیرو نے پاکستان کی قیادت بشمول وزیر اعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، نائب وزیر اعظم، وزیر اطلاعات اور وزیر دفاع سے ملاقاتیں کیں تاکہ تعاون کو باضابطہ شکل دی جا سکے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے بیٹے ایرک ٹرمپ، ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، اور بیرن ٹرمپ سمیت ٹرمپ خاندان کی حمایت حاصل ہے۔گزشتہ سال ستمبر میں صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا، پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان کے ذریعے ذاتی طور پر فورم کی تائید کی ہے۔ ٹرمپ نے پلیٹ فارم وائٹ لسٹ کے آغاز کو ایک ‘تاریخی لمحہ’ قرار دیا۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کا مقصد بلاک چین انوویشن کے ذریعے عالمی مالیات میں انقلاب لانا ہے۔
اس کے بنیادی ستونوں میں ڈالر کے حساب سے ڈیجیٹل اثاثہ شامل ہے جسے امریکی حمایت حاصل ہے اور ترسیلات زر اور بین الاقوامی تجارت کی سہولت کے لیے نقدی کے مساوی، گورننس ٹوکن، ایک ناقابل منتقلی ٹوکن جو ماحولیاتی نظام کے اندر کمیونٹی ممبران کو ووٹنگ کے حقوق کی پیشکش کرتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا فعال نقطہ نظر مالیاتی جدت کی آنے والی لہر کو قبول کرنے کے اپنے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
حکومت نے بہت جلد جامع کرپٹو قانونی پالیسیوں کا اعلان کرنے کے منصوبوں کا اشارہ دیا ہے، جس سے دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کرپٹو مارکیٹوں میں سے ایک کے طور پر پاکستان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔پاکستان کرپٹو کونسل کے اجلاس کے دوران سی ای او پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل ٹیم کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے گئے۔
اجلاس میں پاکستان کےوفاقی وزیر خزانہ، کونسل کے سی ای او، گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان، چیئرمین ایس ای سی پی اور وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی شامل تھے۔ پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان تعاون کا دائرہ کلیدی شعبوں میں تعاون کا خاکہ پیش کرتا ہے،بلاک چین مالیاتی مصنوعات کی جانچ کے لیے ریگولیٹری سینڈ باکسز کا آغاز کرنا، ڈی فائی پروٹوکولز کی ذمہ دارانہ ترقی میں سہولت فراہم کرنا، حقیقی دنیا کے اثاثوں جیسے رئیل سٹیٹ اور کموڈٹیز کی ٹوکنائزیشن کی تلاش، ترسیلات زر اور تجارت کے لیے سٹیبل کوائن ایپلی کیشنز کی توسیع اور بلاکچین انفراسٹرکچر اور عالمی ریگولیٹری ٹرینڈ پر سٹریٹجک ایڈوائزری فراہم کرنا۔
پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ امید افزا ڈیجیٹل معیشتوں میں سے ایک پیش کرتا ہے، جس کی 64% آبادی 30 سال سے کم عمر کی ہے۔ یہ ملک عالمی سطح پر کرپٹو اپنانے میں سالانہ کرپٹو ٹرانزیکشنز میں 300 ارب ڈالر اور 25 ملین فعال کرپٹو صارفین کے ساتھ سرفہرست ہے، موبائل کی بڑھتی ہوئی رسائی، ایک متحرک فری لانس معیشت اور بلاک چین میں حکومت کی مضبوط دلچسپی کے ساتھ، پاکستان کے نوجوان ویب 3 جدت کی اگلی لہر کو چلانے کے لیے منفرد پوزیشن پر ہیں۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان اور ٹیکنالوجی کا شعبہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اس طرح کی شراکت داری کے ذریعے، ہم بلاک چین معیشت میں سرمایہ کاری، اختراعات اور عالمی قیادت کے لیے نئے دروازے کھول رہے ہیں۔
پاکستان کریپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ک ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ ہمارا تعاون صرف ایک شراکت داری سے زیادہ ہے، یہ ہماری نوجوان آبادی کو بااختیار بنانے اور پاکستان کو عالمی فنانس کے مستقبل میں ضم کرنے کے لیے ایک سٹریٹجک اقدام ہے۔ورلڈ لبرٹی فنانشل کی قیادت نے پاکستان کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی توانائی، وژن اور ہنر مستقبل کی تعمیر کے لیے دنیا کے سب سے پرجوش مقامات میں سے ایک بنا دیتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=588411