اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ مینز ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کےلئے ٹرائلز (کل) بدھ کو اختتام پذیر ہوں گے۔ جس میں ایونٹ کےلئے6 باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان کے مطابق ایونٹ کی تیاری کےلئے مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز جاری ہے جس میں ملک بھر کے ٹاپ10 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ ان میں فرخان زمان، فرخان محبوب، مہران جاوید، اسرار احمد، طیب اسلم، وقار محبوب، عماد فرید، شاہجہان اور دیگر شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر اور قمر زمان لے رہے ہیں اور ٹرائلز میں سے 5 باصلاحےت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔