23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںورلڈ میڈیا سمٹ میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اہم پلیٹ...

ورلڈ میڈیا سمٹ میڈیا تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اہم پلیٹ فارم ہے، ایم ڈی اے پی پی

- Advertisement -

بیجنگ۔6دسمبر (اے پی پی):پاکستان کے قومی خبر رساں ادارے (اے پی پی) کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم کھچی نے کہا ہے کہ ورلڈ میڈیا سمٹ میڈیا کے اہم مسائل کو حل کرنے اور ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے اہم پلیٹ فارم ہے۔ انہوں چینی خبر رساں ادارے شنہوا کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو کے دوران اس امید کا اظہار کیا کہ یہ سربراہی اجلاس شرکا کو ثقافتی تبادلوں ، صحافتی مواد کی ایک دوسرے کو فراہمی ،ایک دوسرے کی زبانوں کو سمجھنے میں معاونت ، مشترکہ اقدامات، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور عالمی مسائل کی مشترکہ کوریج جیسے شعبوں میں تعاون کے مواقع فراہم کرے گا۔

ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی نے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس میڈیا اداروں کے لیے ایک دوسرے سے سیکھنے، مواقع حاصل کرنے اورمیڈیا کے ہمہ وقت ارتقا پذیرشعبے کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قابل قدر پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی اور شنہوا کے درمیان مشترکہ پیشرفت اور بات چیت کو فروغ دینے کے لئے تعاون کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کا تعاون دونوں اداروں کے نقطہ نظر کے لیےایک وسیع پلیٹ فارم فراہم اور مزید جامع عالمی مکالمے کو فروغ دے سکتا ہے۔

- Advertisement -

ایم ڈی اے پی پی محمد عاصم کھچی نے دونوں میڈیا ایجنسیوں کے درمیان قریبی تعلقات کو اجاگر کیا جس کا آغاز 1964 میں میڈیا تعاون کی ایک کامیاب مثال کے طور پر ہوا تھا ۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ورلڈ میڈیا سمٹ ڈبلیو ایم ایس دونوں اداروں کی شراکت داری کو مضبوط بنائے گی اوران کے لئے نئے اقدامات کی راہ ہموار کرے گی۔ ایم ڈی اے پی پی نے ذرائع ابلاغ بالخصوص ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا اعتراف کرتے ہوئے نےجھوٹی اور غیر مستند خبروں کی روک تھام کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=417229

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں