36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومکھیل کی خبریںورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کافائنل ، آسٹریلیا کا 15 رکنی سکواڈ کا...

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کافائنل ، آسٹریلیا کا 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

- Advertisement -

کینبرا۔13مئی (اے پی پی):کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز ، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا ۔آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مایہ ناز آل رائونڈر پیٹ کمنز کریں گے، سٹیو سمتھ اور جوش ہیزل ووڈ بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

الیکس کیری، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، ثام کونسٹاس، میٹ کوہنیمن اور مارنوس لبوشین کو بھی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سکاٹ بولینڈ، نیتھن لیون، مچل سٹارک اور بیو ویبسٹر بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔کیمرون گرین کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے اور ان کو آئندہ ماہ لارڈز میں ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل اور اس کے بعد کیریبین کے دورے کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔کمر کی انجری سے نجات پانے والے کیمرون گرین نے آخری بار مارچ 2024 میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

- Advertisement -

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز کےلیے بھی یہی 15 رکنی سکواڈ برقرار رہے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 25 جون سے برج ٹاؤن میں شروع ہو گا۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے)کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ 15 رکنی آسٹریلوی سکواڈ میں پیٹ کمنز (کپتان)، سکاٹ بولانڈ، الیکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، عثمان خواجہ، سیم کونسٹاس، میتھیو کوہنیمن، مارنس لیبوشین، نیتھن لیون، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک اور بیوسٹرشامل ہیں۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 سے 15 جون تک لارڈز ، انگلینڈمیں کھیلا جائے گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596416

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں