اسلام آباد ۔ 07 اگست (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتحاب کے لئے ٹرائلز22 سے26 اگست تک مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے اے پی پی کو بتاےا کہ ٹرائلز میں ملک بھر کے ٹاپ12کھلاڑیوں کو مدعو کیا جائے گا جس میں سے 4 باصلاحےت کھلاڑیوں کا انتحاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹیم سکواش چیمپیئن شپ رواں سال نومبر میں فرانس میں کھیلی جائے گی جس میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اےکشن میں نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کے لئے اچھے اور مستند کھلاڑیوں کو بھیجوائیں گے تاکہ وہ چیمپیئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرسکے۔