- Advertisement -
اسلام آباد۔22اگست (اے پی پی):چاررکنی قومی ٹیم سینئر ورلڈ ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے گی،چیمپئن شپ 13 سے 23 اکتوبر 2025 تک نیشنل باؤلنگ سٹیڈیم، رینو، نیواڈا، یو ایس اے میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ کرنل (ر) کامران خالد جنجوعہ نے چار رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ قومی ٹیم کی قیادت اعجاز الرحمن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حسین، شبیر لشکر اور علیم آغا شامل ہیں۔
- Advertisement -
احمد شیخانی اور امجد محمود بالترتیب قومی ٹیم کے منیجر اور کوچ ہوں گے۔تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی تیاری کا ایونٹ یکم ستمبر 2025 سے اسلام آباد میں شروع ہوگا ،تنویر احمد کو کیمپ کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔
- Advertisement -