نئی دہلی ۔ 08 فروری (اے پی پی) پاکستان نے ورلڈ ٹی 20بلائنڈ کرکٹ کپ میں ویسٹ انڈیز کو 181 رنز سے ہرا ہر مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کی ہے۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 373 رنز بنائے مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 192رنز بنا سکی۔ محمد جمیل کو شاندار سنچری سکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔