ورلڈ پاپولیشن ڈےمنانے کا مقصد دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی سے منسلک چیلنجز سے آگاہی فراہم کرنا ہے،ترجمان ادارہ شماریات ڈویژن

299
ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو
ستمبر کے دوران صارفین کے لئے قیمتوں کا عمومی اشاریہ 6.9 فیصد تک کم ، سبزیوں، دالوں، گندم، چینی اور کوکنگ آئل ، پٹرول کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، شماریات بیورو

اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):ترجمان ادارہ شماریات ڈویژن محمد سرور گوندل نے کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں ورلڈ پاپولیشن ڈے آج منایا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا کی بڑھتی ہوئی آبادی سے منسلک چیلنجز سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ منگل کو اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی ،صنفی مساوات، غربت، زچہ وبچہ کی صحت اور انسانی حقوق بارےآگاہی دینا ہے ،پاکستان ادارۂ شماریات حقیقت پر مبنی پالیسی سازی کے لئے مستند اعداد و شمار فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر وسائل کی تخصیص اوربہتر منصوبہ بندی کے لئے مددگار ثابت ہوتے ہیں ، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع منصوبہ بندی میں معاونت اور کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم آبادی کے تناسب کی بنیاد پر ہونے سے ہی بہتری ممکن ہے۔ محمد سرور گوندل نے کہا کہ اس طریقہ کار سے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک بہتر مستقبل فراہم کر سکتے ہیں۔