32.1 C
Islamabad
جمعرات, مئی 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے طرف سے امن و امان کے سلسلے...

ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے طرف سے امن و امان کے سلسلے میں خضدارمیں سیمینار

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):خضدارمیں ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے طرف سے امن و امان کے سلسلے میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ڈبلیو پی جے پی کے چیئرمین خان بابا ،جنرل سیکرٹری حاجی نسیم خان، ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن اعجاز احمد جعفر، ایس ایس پی خضدار جاوید احمد زہری، اے ڈی آئی جی نور مصطفی اور دیگر قبائلی عمائدین نے سیمینار میں شرکت کی۔ انہوں نے امن و امان کے حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک میں قیام امن سب کی اولین ترجیح ہے

اس سلسلے میں ہر ایک اپنی سطح پر کردار ادا کر رہا ہے لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں بیرونی مداخلت اور بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی وجہ سے دہشت گردی کے واقعات رونما ہورہے ہیں تاہم ورلڈ پیس جرگہ پروگرام کے تحت قیام امن کے لئے شعور و آگاہی پیدا کی جارہی ہے اور باہمی اتحاد و اتفاق پر زور دیا جارہا ہے۔ تمام طبقات دیر پا قیام امن کے لئے اپنی مثبت کوششیں بروئے کار لائیں اور اس ملک و صوبے کو امن دیں، انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں امن قائم ہوگا اور یہاں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599967

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں