ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، سکاٹ لینڈ نے پاپوا نیو گنی کو 101 رنز سے ہرا دیا

70
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں (کل) دو وارم اپ میچ کھیلے جائیں گے

مورسبے۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) آئی سی سی ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ، سکاٹ لینڈ نے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاپوا نیو گنی کو 101 رنز سے ہرا دیا۔ گزشتہ روز پورٹ مورسبے میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے 43 ویں میچ میں سکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 278 رنز بنائے۔ کلم میکلوڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 154 رنز بنائے۔ ایلی ناﺅ اور نورمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ پاپوا نیو گنی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 177 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ ٹونی 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایونز، وٹنگھم اور لیسک نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ کلم میکلوڈ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔