22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے 21ویں روز تھیٹر ”دی 39 اسٹیپس“ پیش...

ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ کے 21ویں روز تھیٹر ”دی 39 اسٹیپس“ پیش کردیا گیا

- Advertisement -

کراچی۔ 16 اکتوبر (اے پی پی):آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی“ جاری ہے، فیسٹیول کے 21 ویں روز ”دی 39 اسٹیپس“تھیٹر کی زینت بنا، ڈرامے کے ہدایت کار اور اسکرپٹ ایڈاپٹر مظہر سلیمان نورانی ،سید منتظر جبکہ نوریز لاشاری اسسٹنٹ ڈائریکٹر تھے،کاسٹ میں شامل احمر حسین، حماد خان، سارہ تقی، زین قریشی اور زوہیر زبیر نے بھرپور اداکاری کے جوہر دکھائے، ہال میں شائقین تھیٹر کی بڑی تعداد نے شاندار پرفارمنس پر خوب تالیاں بجائیں اور داد دی،

ڈرامہ اردو،انگلش دونوں زبانوں میں پیش کیاگیا، ڈرامے میں دکھایا گیا کہ کس طرح مرزا پر جرم کا جھوٹا الزام لگتا ہے اور وہ ایک خفیہ تنظیم کی سازش میں پھنس جاتا ہے، اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مرزا ملک بھر میں سفر کرتا ہے اور اس دوران مختلف مزاحیہ کرداروں، چھپی ہوئی سازشوں اور مسلسل تبدیلیوں سے گزرتا ہے، یہ تیز رفتار اور سنسنی خیز کہانی اس کی سچائی تک رسائی کے سفر کی عکاسی کرتی ہے

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=513878

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں