29.4 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںورلڈ کپ ، افغانستان نے جنوبی افریقہ کو فتح کیلئے 245 رنز...

ورلڈ کپ ، افغانستان نے جنوبی افریقہ کو فتح کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا، عظمت اللہ عمرزئی کی 97 رنز کی اننگز

- Advertisement -

احمد آباد۔10نومبر (اے پی پی):آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے جنوبی افریقہ کو فتح کیلئے 245 رنز کا ہدف دے دیا، افغان بیٹر عظمت اللہ عمرزئی نے 97 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی۔

جمعہ کو احمد آباد میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ میں افغانستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 244 رنز پر آئوٹ ہوگئی، افغان اننگز کا آغاز مایوس کن رہا جب اس کے ابتدائی 3 بلے باز 41 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے، رحمان اللہ گرباز 25، ابراہیم زادران 15 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی 2 رنز پر آئوٹ ہوئے۔

- Advertisement -

اس موقع پر عظمت اللہ عمرزئی نے رحمت شاہ کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا تاہم رحمت شاہ بھی 26 رنز کی اننگز کھیل کر 94 کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوگئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک اینڈ پر رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تاہم دوسرے اینڈ پر وکٹیںگرنے کا سلسلہ جاری رہا، عظمت اللہ عمرزئی نے 97 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں، نور احمد 26، اکرام علی خیل 12، محمد نبی 2، راشد خان 14، مجیب الرحمان 8 اور نوین الحق دو رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

جنوبی افریقی بائولر گیرالڈ کوٹزے نے 44 رنز کے عوض 4 اہم وکٹیں حاصل کرکے افغان ٹیم کو بڑے سکور سے روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔ لونگی نگیدی اور کیشو مہاراج نے دو دو جبکہ فلہوکوایو نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ اس طرح افغانستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 245 رنز کا ہدف دیا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=409696

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں