26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںورلڈ کپ میں جتنے مواقع ملے بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی،...

ورلڈ کپ میں جتنے مواقع ملے بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی، فخر زمان

- Advertisement -

کراچی۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار کرکٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کا بہترین کھلاڑی بننا چاہتا تھا، میگاایونٹ میں جتنے مواقع ملے بہترین پرفارمنس دکھانے کی کوشش کی۔ جمعہ کے روز کراچی میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ میں نے ورلڈ کپ کے دوران جو بھی مواقع ملے ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، بہت اچھا ہوتا اگر ہم سیمی فائنل یا فائنل میں جگہ بنا لیتے، ہار جیت کرکٹ کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بڑے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ حکمت عملی کی ضرورت تھی، اسی پلان پر عمل کیا اور ہم کامیاب رہے، کرکٹ میں جب آپ کا دن ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ نیشنل ٹی ٹونٹی میں ایبٹ آباد کی طرف سے کھیلنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ایبٹ آباد کی بہت زبردست ٹیم ہے، اگر ہم اس ٹیم کے ساتھ ٹورنامنٹ نہ جیت پائے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلے۔ ایبٹ آباد اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہوگی۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=413941

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں