ناٹنگھم ۔ 4 جون (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں ٹیم کی پہلی فتح پر بہت خوش ہوں، اپنی کارکردگی سے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے خوب جان لڑاﺅں گا تاکہ قوم مجھے ہمیشہ اچھی یادوں کے ساتھ یاد رکھے، ٹورنامنٹ کے آئندہ میچز میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کو فتوحات دلانا ہدف ہے، بھارت کے خلاف میچ فائنل سے زیادہ اہمیت کا حامل ہوگا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ آج میں ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے لئے میری زندگی کا سب سے بڑا موقع ہے کہ ایسی کارکردگی دکھاﺅں جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جو قوم کو خوشیاں فراہم کرتا رہا ہے، کوشش ہو گی کہ ورلڈ کپ جیت کر لوگوں کو خوشیوں کا تحفہ پیش کریں۔ ا