ورلڈ کپ ٹرافی کے دورہ لاہور کا آغاز ہوگیا ہے۔ترجمان

119
ورلڈ کپ ٹرافی
ورلڈ کپ ٹرافی کے دورہ لاہور کا آغاز ہوگیا ہے۔ترجمان

لاہور۔5ستمبر (اے پی پی):انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کے لاہور کے دورہ کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کو تین روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے، ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور کا دورہ یادگار ہو گا۔

ترجمان کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا اور کرکٹ فینز کو ورلڈ کپ ٹرافی دیکھنے کا موقع بھی دیا جائے گا-میڈیا کے لیے ٹرافی آج 6 ستمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں صبح 10 بجے رکھی جائے گی ۔ ورلڈ کپ ٹرافی نے 27 جون کو انڈیا سے سفر کا آغاز کیا تھا۔واضح رہے کہ رواں برس ہونے والا ون ڈے ورلڈکپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہونے جارہا ہے-