اسلام آباد ۔ 29 مئی (اے پی پی) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز عمران نذیر کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ءمیں منعقدہ ایونٹ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 160 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر یہ اعزاز پایا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اب تک منعقدہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس کے گیارہ ایڈیشنز میں نو پاکستانی بلے بازوں کو سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے جن میں عمران خان، عمران نذیر، ظہیر عباس، جاوید میانداد، رمیض راجہ، سلیم ملک، عامر سہیل، سعید انورسرفراز احمد شامل ہیں، رمیض راجہ اور سعید انور کو یکساں تین، تین، عامر سہیل کو دو سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔ ایونٹس کی تاریخ میں پاکستان کی طرف سے انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا اعزاز عمران نذیر کو حاصل ہے جنہوں نے 2007ءمیں منعقدہ ایونٹ میں زمبابوے کے خلاف میچ میں 160 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی۔