ورلڈ کپ کوالیفائر ، رومانیہ نے قبرص کو 0-2گول سے ہرا دیا

41
World Cup Qualifiers
World Cup Qualifiers

بخارسٹ۔12جون (اے پی پی):رومانیہ کی فٹ بال ٹیم نے قبرص کی ٹیم کو فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026کے گروپ ایچ کے ایک میچ میں 0-2 گول سے ہرا دیا۔ فلورین تناس اور ڈینس مین نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم رومانیہ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

بخارسٹ کے نیشنل ایرینا میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر 2026کے گروپ ایچ کے ایک میچ میں رومانیہ اور قبرص کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں رومانیہ کی فٹ بال ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبرص کی ٹیم کو 0-2 گول سے ہرا دیا۔

پہلے ہاف کے آخر میں فلورین تناس اور ڈینس مین نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو قبرص کے خلاف 0-2 گول کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ اس فتح کے بعد رومانیہ کی ٹیم اپنے گروپ ایچ میں 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔