ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو بھارتی ویزوں کے اجراء کے معاملے کی پیروی کر رہے ہیں ، حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے، آئی سی سی کی پی سی بی کو یقین دہانی

109
ICC
ICC

کراچی۔ 21 اکتوبر (اے پی پی):پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے لیے بھارتی ویزے کا حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے۔

پی سی بی نے ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کے لئے پاکستانی شائقین اور کوریج کے لئے صحافیوں کے بھارتی ویزے کے معاملے پر ہفتہ کو یہاں تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کردی۔اپ ڈیٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحفظات کا جواب دیتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے یقین دلایا ہے کہ وہ اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں تاہم حتمی فیصلہ بھارتی حکومت پر منحصر ہے۔

آئی سی سی پاکستانی شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔